ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / لوگ سوچنے لگے ہیں کیا ملک میں کہیں بھی خواتین محفوظ ہیں:وی کے سنگھ

لوگ سوچنے لگے ہیں کیا ملک میں کہیں بھی خواتین محفوظ ہیں:وی کے سنگھ

Sat, 07 Jan 2017 22:52:39  SO Admin   S.O. News Service

غازی آباد،7جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ملک کے میٹروپولیٹن شہروں میں شامل بنگلور میں نئے سال کے موقع پر خواتین کے ساتھ ہوئی چھیڑخانی کے واقعات پر مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے ذہن میں اب سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ کیا ملک کے کسی بھی حصے میں خواتین محفوظ ہیں۔مقامی ممبر پارلیمنٹ نے فیس بک پوسٹ میں لکھا ہے کہ لوگ سوچنے پر مجبور ہو گئے ہیں کہ کیا ملک میں کہیں بھی خواتین محفوظ ہیں؟۔انہوں نے لکھا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے پیچھے گہری جڑیں مضبوط کر چکی سماجی وجوہات ہیں۔مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ ہمارا موجودہ نظام خواتین کے خلاف جرائم سے نمٹنے میں مؤثر نہیں ہے،ہمیں دوسرے ممالک سے سبق لینا چاہئے جو اس برائی سے کامیابی سے نمٹ رہے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پہلی بار جرم کرنے والوں کی ایک فہرست تیار کی جانی چاہئے اور وہ تمام قانونی ایجنسیوں کے پاس ہونی چاہیے۔وہیں بار بار جرم کرنے والوں یا عادتا مجرموں کے خلاف سخت رخ کی سفارش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے مجرموں کی کیمیکل نس بندی، کے بارے میں سوچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔اس کے آغاز کے لئے کوئی بڑی فہرست نہیں ہے، لیکن یہ آغاز تو ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہمیں ابھی آغاز کرنے کی ضرورت ہے، اگر ہم اپنی پوتیوں کے لئے بہتر حالات بنانا چاہتے ہیں۔


Share: